(لاہور نیوز) پی ڈی ایم کی حکومت گھر جا چکی مگر پیچھے مہنگائی کے پہاڑ چھوڑ گئی۔ شہباز شریف کے دور حکومت میں ادویات کی قیمتوں میں 14 سے 20 فیصد اضافہ ہوا۔
پی ڈی ایم کے 16 ماہ کی حکومت میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں ایک بار بڑھیں جبکہ اہم ترین دوا پیناڈول، پیراسیٹامول کی قیمت میں تین مرتبہ اضافہ ہوا۔ پیناڈول کی قیمت نومبر 2022 میں 17 روپے سے 26 روپے 50 پیسے کی گئی۔ اپریل 2023 کو پیناڈول کی قیمت 32 روپے 60 پیسے کر دی گئی۔ پیناڈول کی قیمت میں آخری مرتبہ 20 فیصد اضافہ 19 مئی 2023 کو کیا گیا جس پر ابھی عمل درآمد شروع نہیں ہو سکا۔
اگر پی ٹی آئی کے دور کی بات کی جائے تو ادویات کی قیمتوں میں ریکارڈ 12 مرتبہ اضافہ ہوا۔ کچھ ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصد تک اضافہ کیا گیا تھا۔
اعداد و شمار پر نظر دوڑائی جائے تو کسی بھی دور حکومت میں ادویات کی قیمتوں کو باقاعدہ کنٹرول نہیں کیا گیا۔