(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے آنکھوں کو صحت مند رکھنے والے پھلوں سے متعلق تحقیق جاری کردی گئی ۔
ماہرین کا کہنا ہےکہگریپ فروٹ، کینو، نارنجیاں، موسمبی، لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ وٹامن سی ، آنکھوں کے کولاجِن کو تندرست حالت میں بحال رکھتے ہیں۔ اس سے مجموعی طور پر بصارت پر اچھا اثر ہوتا ہے۔
بعض تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بزرگ افراد میں ایج ریلیٹڈ میکیولر ڈی جنریشن کا مرض عام پایا جاتا ہے، اس کیفیت سے بچنے کےلیے اگر مندرجہ بالا رس دار پھلوں کو معمول کا حصہ بنایا جائے تو بھی ایج ریلیٹڈ میکیولر ڈی جنریشن سے بچا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شاندار خوبانیاں کاشت کی جاتی ہیں اور کم قیمت میں ملک بھر میں دستیاب ہیں۔ ان میں بی ٹا کیروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہیں، بی ٹا کیروٹین ایک جانب تو عمررسیدگی کو روکتا ہے تو دوسری جانب بصارت سے وابستہ پورے نظام کو انحطاط سےبچاتا ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ پپیتہ ایک نظرانداز کردہ پھل ہے جو کم داموں میں ہرجگہ دستیاب ہے۔ یہ بلڈ پریشر کو معمول پر رکھتا ہے اور دل کا محافظ بھی ہے، صبح کے وقت پپیتہ کھانے سے بلڈ پریشر اور امراضِ قلب میں افاقہ ہوتا ہے لیکن یہی پپیتہ ایک جانب جلد کے لیے اہم ہے تو دوسری جانب اس میں موجود بہت ساری معدنیات اور مرکبات آنکھ کے لیے مفید ہیں۔