اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نگران وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کا بزنس پارکس کے قیام کا اعلان

22 Aug 2023
22 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر تجارت نے بزنس پارکس کے قیام کا اعلان کر دیا۔

نگران وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ممتاز ایکسپورٹرز اور تاجروں نے ملاقات کی، ملاقات میں تجارت کو بڑھانے کے لیے ملک میں بزنس پارکس کے قیام کی اعلان کیا گیا۔ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا عالمی تجارتی رابطوں کو مستحکم کرنے کے لئے بڑے شہروں میں بزنس پارکس قائم کرنے کا پلان ہے، ملک کی برآمدات میں اضافے کے لئے سٹریٹجک نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت ہے۔

گوہر اعجاز نے کہا یہ پارکس یا سہولت مراکز تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے بنائے جائیں گے، پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے ہر ممکن راستے تلاش کریں گے۔

گوہر اعجاز نے کہا بزنس پارکس عالمی سطح پر پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے، بزنس پارکس کی قیام کے حوالے سے بزنس کمیونٹی سے تجاویز مانگی ہیں۔

نگران وزیر تجارت و صنعت نے کہا مقامی کاروباری برادری کے زیر انتظام بائنگ ہاؤسز اور کرائے کی عمارتوں کا استعمال بھی زیر غور ہے، ان اقدامات کا مقصد ملکی اور غیر ملکی تاجروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے