اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پیپلز پارٹی کے وفد کی کیتھڈرل چرچ آمد، بشپ آف لاہور ندیم کامران سے ملاقات کی

22 Aug 2023
22 Aug 2023

(لاہور نیوز) پیپلز پارٹی کے وفد کی کیتھڈرل چرچ آمد ہوئی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بشپ آف لاہور ندیم کامران سے ملاقات کی۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور اسلم گل نے وفد کی قیادت کی۔ ملاقات میں سانحہ جڑانوالہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ وفد نے مسیحی برادری سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

وفد میں آصف ناگرا، صدارت شیروانی، عارف خان، نصیر احمد، عمر شریف بخاری، عمر ایاز، پروین شیخ، شکیل پاشا ایڈووکیٹ، ڈاکٹر سلیم، ندیم گل، سہیل آصف اور دیگر شامل تھے۔

اسلم گل نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسا قانون بنایا جائے کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔ ہم سب پاکستانی ہیں، ملکی ترقی میں سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہے۔

بشپ آف لاہور ندیم کامران نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے شکر گزار ہیں جو ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔ سویڈن میں جب قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی تو ہم نے بھی اس کے خلاف آواز اٹھائی۔ ہمیں بھی برابری کے حقوق دئیے جائیں۔

پیپلز پارٹی کے وفد اور بشپ آف لاہور نے ملکی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے