اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر کے معروف علاقے شام نگر کی روڈ کئی مہینوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

22 Aug 2023
22 Aug 2023

(لاہور نیوز) شہر کے معروف علاقے شام نگر کی روڈ کا برا حال ہے۔ سیوریج کے پائپ ڈالنے کیلئے کھدائی کی گئی اور پھر سڑک تعمیر نہیں کی گئی۔

اداروں کی نااہلی شہریوں کے لئے درد سر بن گئی۔ شام نگر روڈ کئی مہینوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ ترقیاتی کاموں کے نام پر منصوبہ شروع تو کیا لیکن مکمل کرنا بھول گئے۔ سیوریج کے پائپ ڈالنے کیلئے کھدائی کی گئی اور پھر سڑک تعمیر نہیں کی۔ جگہ جگہ گڑھوں کے ساتھ گردو غبار ، شام نگر روڈ سے گزرنا بھی محال ہو گیا۔

بارش کے بعد تو صورتحال اور بھی ابتر ہو جاتی ہے۔ علاقہ مکینوں کو سکھ کے بجائے اذیت کا سامنا ہے۔ صرف رہائشی ہی نہیں علاقے کے دکاندار بھی پریشان ہیں۔ شہری کہتے ہیں کہ شکایات کر کے تھک گئے ہیں کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ سڑک جلد از جلد تعمیر نہ کی گئی تو احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے