اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ستمبر میں گندم ذخیرہ اندوزوں کو بڑا دھچکا لگے گا

22 Aug 2023
22 Aug 2023

(لاہور نیوز) ستمبر میں گندم ذخیرہ اندوزوں کوبڑا دھچکا لگے گا۔ محکمہ خوراک کو روسی ایکسپورٹرز کا تحریری معاہدہ موصول ہو گیا۔

ذخیرہ اندوزوں کے لیے بری اور عوام کیلئے اچھی خبر آ گئی۔ ستمبر میں روس سے آنے والی گندم سے آٹا مہنگائی قابو میں آئے گی۔ کمرشل بینکوں نے نجی گندم امپورٹ کی ایل سیز کھولنا شروع کر دی۔ روسی بندرگاہوں پر گندم کی بحری جہازوں میں لوڈنگ شروع ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی امپورٹرز نے 3 لاکھ 40 ہزار ٹن سے زیادہ گندم خرید لی۔ ستمبر کے دوسرے ہفتے گندم سے لدے 6 جہاز پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔ درآمدی گندم آنے سے آٹا قیمتوں میں 100 تا 150 روپے فی تھیلا کمی متوقع ہے۔

ذخیرہ اندوزوں نے درآمدی گندم رکوانے کی ہر ممکن کوشش کی جو ناکام رہی۔ ذخیرہ اندوزوں نے افواہیں پھیلا کر اپنے پاس ذخیرہ کی گئی گندم مہنگے داموں بیچی۔

سیکرٹری خوراک پنجاب زمان وٹو کا کہنا ہے محکمہ خوراک پنجاب پر سرکاری گندم کی جلد ریلیز کا دباؤ کم ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے