اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ،آبادیوں کا مشاہدہ کیا

22 Aug 2023
22 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا اور زیر آب آبادیوں کا فضائی معائنہ اور متاثرہ بستیوں کا مشاہدہ کیا۔

چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے، محسن نقوی نے قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، عارفوالہ اور دیگر علاقوں میں متاثرہ دیہات کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرہ بستیوں میں آبادی کے انخلاء کا بھی مشاہدہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے، حفاظتی بند کو مضبوط بنانے کے لئے ضروری وسائل بروئے کارلائے جائیں۔

محسن نقوی نے نقشے کی مدد سے چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کو متاثرہ دیہات میں امدادی سرگرمیوں کے بارے میں ضروری ہدایات دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے