اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک میں کپاس کی مجموعی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ

22 Aug 2023
22 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ملک میں کپاس کی مجموعی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 15اگست 2023 تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں مجموعی طور پر روئی کی 21لاکھ 15ہزار گانٹھوں کے مساوی پھٹی پہنچی ہے جو کہ کاٹن ایئر 2022-23 کی کل پیداوار کا  تقریباً 43 فیصد ہے جس سے کاٹن ایئر 2023-24 کے دوران پاکستان میں کپاس کی مجموعی پیداوار ایک کروڑ 10 لاکھ گانٹھ سے زائد ہونے کے امکانات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زیرتبصرہ مدت تک پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 6لاکھ 37ہزار جبکہ سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 14لاکھ79ہزار گانٹھوں کے مساوی پھٹی کی ترسیل ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل ملوں کی جانب سے اب تک 18 لاکھ 60ہزار گانٹھوں کی خریداری کی گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 89ہزار گانٹھیں جننگ فیکٹریوں میں فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ رپورٹ کی خاص بات سندھ میں رواں سال کپاس کی بھرپور پیداوار ہے جو پچھلے کاٹن ائیر کی کل پیداوار کا تقریباً 79فیصد ہے جس سے توقع ہے کہ رواں سال سندھ میں کپاس کی کل پیداوار  35لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہو سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے