اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ٹی انڈسٹری کی ایکسپورٹ میں بھی سالانہ بنیاد پر کمی ریکارڈ

22 Aug 2023
22 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان نے مالی سال 2022-23 کے بارہ مہینوں کے دوران مختلف ممالک میں مختلف انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات فراہم کرکے 2,605.340 ملین ڈالر آمدن حاصل کی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021-22 کی اسی مدت کے دوران خدمات کی فراہمی کے ذریعے کمائے گئے 2,619.100 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں یہ 0.53 فیصد کی معمولی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا جون (23-2022) کے دوران کمپیوٹر سروسز کی برآمدات میں 0.08 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ یہ گزشتہ مالی سال کے 2,109.370 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2,110.990 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔

کمپیوٹر سروسز ،سافٹ ویئر کنسلٹنسی سروسز کی برآمدات میں 4.36 فیصد کی کمی دیکھی گئی، جو کہ 795.464 ملین ڈالر سے 760.780 ملین ڈالر تک گر گئی جبکہ ہارڈویئر کنسلٹنسی سروسز کی برآمدات 87.97 فیصد اضافے کے ساتھ، 2.918 ملین ڈالر سے بڑھ کر 5.485 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

کمپیوٹر سافٹ ویئر سے متعلق خدمات کی برآمدات اور درآمدات میں بھی 5.58 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ 566.393 ملین ڈالر سے بڑھ کر 598.020 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ مرمت اور دیکھ بھال کی خدمات کی برآمدات 1.446 ملین ڈالر سے بڑھ کر 2.855 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

انفارمیشن سروسز میں خبر رساں ایجنسی کی خدمات کی برآمدات میں 3.94 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 3.448 ملین ڈالر سے بڑھ کر 3.584 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ دیگر معلوماتی خدمات کی برآمدات بھی 8.64 فیصد بڑھ کر 1.782 ملین ڈالر سے 1.936 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی برآمدات میں 3.11 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ ٹیلی کمیونیکیشن سروسز میں سے اس عرصے کے دوران کال سینٹر سروسز کی برآمدات میں 6.32 فیصد کا اضافہ ہوا ، اس کی برآمدات 215.557 ملین ڈالر سے بڑھ کر 229.170 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جبکہ دیگر ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی برآمدات 10.13 فیصد کم ہو کر 288.943 ملین ڈالر سے بڑھ کر 259.660 ملین ڈالر ہو گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے