اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہمارے آنے سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی ایک سیٹ جیتے تھے: جہانگیر ترین

22 Aug 2023
22 Aug 2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ لوگوں کی پارٹی میں شمولیت اس طرح ہو جائے گی کہ جہاز استعمال نہیں کرنا پڑے گا، ابھی ہم شروع ہوئے ہیں آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ انتخابات نئی مردم شماری پر ہونے چاہئیں، میرا خیال ہے جو الیکشن کمیشن نے تاریخوں کا اعلان کیا وہ ضروری تھا، مجھے نہیں لگتا کہ الیکشن مارچ سے آگے جائیں گے۔

جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ 12مارچ کو سینیٹ کے الیکشن بھی ہیں، سینیٹ کے الیکشن سے پہلے عام انتخابات ہو جانے چاہئیں، ہم ایک سیاسی پارٹی ہیں، پورے پنجاب میں جلسوں کا سسٹم بنائیں گے اور ملک بھر میں جائیں گے۔

انہوں نےمزید  کہا ہم جیسے لوگوں کے جوائن کرنے سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی صرف ایک سیٹ جیتے تھے، ہمارے آنے کے بعد پی ٹی آئی کامیابی تک پہنچی پھر ہی جہاز اڑانا پڑا، کسی پر پابندی نہیں لگنی چاہیے، سیاست میں کھلے طریقے سے بات ہونی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے