21 Aug 2023
(لاہور نیوز) دو ڈیڈ لائن گزر گئیں۔ اکبر چوک فلائی اوور منصوبہ بھی بروقت مکمل نہ ہو سکا۔
نگران پنجاب حکومت کے دور میں ایل ڈی اے نے اکبر چوک کے مقام پر انڈر پاس کا منصوبہ شروع کیا اور پھر منصوبے کو تبدیل کرکے فلائی اوور کی تعمیر کا آغاز کیا گیا۔ نگران پنجاب حکومت بھی میگا پراجیکٹ بروقت مکمل نہ کر سکی۔ دو ڈیڈ لائن گزر گئیں۔
منصوبے کی تکمیل کیلئے اس سے پہلے 31 جولائی اور 14 اگست کی ڈیڈ لائن دی گئی۔ جولائی اور اگست میں بارشوں کے باعث منصوبے پر کام بند رہا۔ اب نگران وزیر اعلٰی پنجاب نے اکبر چوک پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے15ستمبر کی آخری ڈیڈ لائن دیدی ہے۔
اکبر چوک منصوبے پر ابھی تک 65 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو سکا۔