21 Aug 2023
(لاہور نیوز) لاہور کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بورڈ کو فعال کر دیا گیا۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نئے دسویں چیئرمین سردار اسلم وارئچ کو نامزد کیا گیا ہے۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا سات رکنی بورڈ فعال کیا گیا ہے ۔ بورڈ ممبران میں زاہد سلیم گوندل ، بلال ذوالفقار اور میاں بشارت علی سمیت دیگر شامل ہیں ۔
سوائے ایل ڈبلیو ایم کے محکمہ بلدیات پنجاب دیگر کمپنیز کے بورڈ فعال نہ کر سکا جس سے شہری مقامی حکومتوں کے لئے بنائی جانے والی کمپنیز کی سہولتوں سے محروم ہیں ۔
سیکرٹری بلدیات پنجاب ڈاکٹر ارشاد کا کہنا ہے کہ جلد باقی کمپنیز کے بورڈ فعال کر دیئے جائیں گے ۔