اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب پولیس میں افسروں کی ترقی اور تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

21 Aug 2023
21 Aug 2023

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس میں افسروں کی ترقی اور تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ متعدد افسروں کو موجودہ عہدوں پر ہی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

پنجاب حکومت نے ترقی پانے والے افسروں کی تعیناتیاں بھی کر دیں۔ مقصودالحسن کو ترقی دے کر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا۔ عبدالکریم راؤ کو ترقی دے کر ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پنجاب کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

عمران ارشد کو ترقی دے کر کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا۔ ڈی آئی جی عمران محمود کو ترقی دے کر خدمات ایس اینڈ جی اے ڈی کے سپرد کر دی گئیں۔ کامران خان کو ایڈیشنل آئی جی اکاؤنٹیبلٹی سنٹرل پولیس آفس تعینات کر دیا گیا۔ انہیں ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔

سلطان چودھری کو ایڈیشنل آئی جی پنجاب کی خالی سیٹ پر تعینات کر دیا گیا۔ محمد ادریس کو ترقی دے کر ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب لگا دیا گیا۔ وقار عباسی کو ترقی دےکر ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ تعینات کیا گیا۔ مرزا فاران بیگ کو ترقی دے کر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کی ذمہ داریاں تفویض کر دیں۔

علی ناصر رضوی کو بھی ترقی مل گئی، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی آئی جی سہیل سکھیرا کمانڈنٹ سکول انٹیلی جنس لاہور تعینات ہو گئے ۔ ایس ایس پی سی آئی اے لیاقت علی ملک کی ترقی، ڈی آئی جی لیگل سی پی او لگا دیا گیا۔ منتظر مہدی کو ترقی دے کر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اینڈ مانیٹرنگ سنٹرل پولیس آفس تعینات کر دیا۔ ایس ایس پی رانا ایاز کو ترقی دے کر سی پی او گوجرانوالا کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی گئی۔

ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کو ترقی دے کر کام جاری رکھنے کاحکم دیا گیا۔ وقاص الحسن کو ترقی دے کر ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

معین مسعود کو ڈی آئی جی ایڈمن اینڈ اسٹیبلشمنٹ ساؤتھ پنجاب اور توصیف حیدر کو ترقی دے کر ڈی آئی جی وی وی آئی پی سکیورٹی لاہور لگا دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے