اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اقلیتوں کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے :نگران وزیراعظم

21 Aug 2023
21 Aug 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کا تحفظ کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، اقلیتوں کے تحفظ کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ کا دورہ کیا، نگران وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ ایک بیماری کی نشاندہی کر رہا ہے، وہ بیماری پُرتشدد رویوں  کی ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ انتہا پسندی کا کسی مذہب، زبان یا علاقے سے کوئی تعلق نہیں، جڑانوالہ واقعے کا پتا چلا تو بہت دکھ ہوا، آج آپ کے سامنے دل کی باتیں کرنے حاضر ہوا ہوں۔

نگران وزیر اعظم نے کہا کہ ہر شہری کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، کوئی بھی معاشرہ عدل اور انصاف کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا، جب سب کو یکساں انصاف ملتا ہے تو مملکت بھی قائم رہتی ہے، مملکت کے دشمنوں کا پہلا وار انصاف کے سسٹم پر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے، "یہ دشمن کوئی اور اس کا ہدف کوئی اور ہے"، دشمن کان کھول کر سن لے ہم ان تمام چیزوں کو بخوبی سمجھتے ہیں، ہم اپنے لوگوں کا تحفظ اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اقلیتی برادری کو یورپ، امریکا میں بھی ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، بطور امتی ہم مسیحی بھائیوں کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں، ایسا کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، ریاست کو مظلوم کے ساتھ پائیں گے، ظالم کے ساتھ نہیں پائیں گے، ہمارا رویہ ہمارے ایکشن سے نظر آئے گا۔

نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دشمن کو انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کریں گے، ہم میجورٹی میں ہیں لیکن میجورٹی ازم پر یقین نہیں رکھتے، آپ جھنڈے میں محض سفید رنگ نہیں ہیں، دشمن ہمیں اپنے لوگوں کا تحفظ کرنے میں تیار پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں ہمارا رویہ الفاظ سے زیادہ عمل سے نظر آئے گا، ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا یقین دلایا، ریاست اور ریاست کے قوانین مظلوم کے ساتھ ہیں۔

دریں اثنا نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ جڑانوالہ میں گرجا گھر بھی گئے، نگران وزیراعظم نے گرجا گھروں کی ازسر نو تعمیر کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے