اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کانسٹیبل شاہد کا علاج بہترین ماہرین نفسیات کی زیر نگرانی جاری ہے، آئی جی پنجاب

21 Aug 2023
21 Aug 2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ کانسٹیبل شاہد کا علاج بہترین ماہرین نفسیات کی زیر نگرانی جاری ہے۔

آئی جی پنجاب نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل شاہد ، اس کی والدہ اور معالجین سے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل شاہد عباس کو گلے لگایا اور جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ماہر نفسیات ڈاکٹر اسد سے کانسٹیبل شاہد کے علاج بارے تفصیلی گفتگو بھی کی۔

آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کسی کی بیماری کا مذاق اور میمز بنانا اس مریض اور اہل خانہ سے زیادتی کے مترادف ہے۔ کانسٹیبل شاہد کو لاک اپ میں رکھنے کا دعویٰ غلط اور حقائق کے برعکس ہے۔

ڈی ایم ایس ڈاکٹر اسد نے بتایا کہ حالت تسلی بخش ہونے پر جلد ہی کانسٹیبل شاہد کو روم سے وارڈ میں شفٹ کر دیا جائے گا۔ مزید بہتری پر اسے ادویات دے کر ڈسچارج کر دیں گے۔

آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے ایسے مسائل کا شکار افراد کی مدد کیلئے پولیس تحفظ سینٹرز بنائے ہیں ۔ پنجاب پولیس ایسے افراد کے علاج میں طبی ماہرین کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے