اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صمصام بخاری کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان

21 Aug 2023
21 Aug 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین سے ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی  اور آئی پی پی میں شمولیت کا با ضابطہ اعلان کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ آج میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کرتا ہوں، سوچا تھا کہ سیاست سے کنارہ کشی کر لوں لیکن علیم خان اور جہانگیر ترین نے کہا پاکستان کے لیے کچھ کرنا ہے۔ انہوں نے 9 مئی کے واقعات کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین نے کہا کہ صدر مملکت نے جو بات کی اس پر افسوس ہے، مجھے نہیں لگتا کہ عام انتخابات مارچ سے آگے جائیں گے۔

جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگوں کے ساتھ ہمارا تعلق رہا ہے، تعلق رہا ہے تو پہلے پی ٹی آئی کے لوگ ہی ہماری جماعت میں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں ہونی چاہیے، مجھے سائفر سے متعلق تفصیل کا نہیں پتا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے