اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کرنا ممکن نہیں: نائب صدر بی سی سی آئی

21 Aug 2023
21 Aug 2023

(لاہور نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے ورلڈکپ میچز کے سکیورٹی پر تحفظات پر بول پڑے۔

راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کرنا ممکن نہیں ہے، حیدرآباد وینیو کا انچارج میں ہوں، اگر کوئی مسئلہ ہے تو اسے حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ان کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ شیڈول تبدیل کرنا کوئی آسان کام نہیں، ایسا نہیں ہو سکتا، صرف بی سی سی آئی شیڈول تبدیل نہیں کر سکتا، آئی سی سی اور باقی ٹیموں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز اس میں ملوث ہوتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد پولیس نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کو یکے بعد دیگرے دو میچز کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا، حیدر آباد میں 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز اور 10 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کا میچ شیڈول ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنے تحفظات سے بی سی سی آئی کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد ورلڈکپ کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کی بازگشت سنائی دے رہی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے