21 Aug 2023
(لاہور نیوز)روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار، امریکی کرنسی کی اڑان نہ تھم سکی۔
تفصیلات کےمطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 72 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 296 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 295 روپے 78 پیسے پر بند ہوا تھا۔