اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی ایس ڈی ایف اور ای ڈی ایف کاویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل شعبہ کے کارکن کی اسعتداد کار بڑھانے کا معاہدہ

21 Aug 2023
21 Aug 2023

(لاہور نیوز)پنجاب سکل ڈویلپمنٹ فنڈز اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے درمیان ویلیوایڈڈ ٹکسٹائل شعبہ کے کارکن کی اسعتداد کار بڑھانے کا معاہدہ طے پاگیا ۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (EDF) نے ٹیکسٹائل سیکٹر بالخصوص ریڈی میڈ گارمنٹس اور نٹ ویئر میں برآمدات بڑھانے کے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت  پی ایس ڈی ایف اور ای ایس ڈی ایف آئندہ ایک سال میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے 6500 افراد کو بین الاقوامی معیار کی تربیت کے ذریعے ہنرمند بنائے گا جو کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافے  میں کارآمد ثابت ہو گی۔ 

پی ایس ڈی ایف اور ای ایس ڈی ایف نے مذکورہ اہداف کے حصول کے لئے شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ۔ ریڈی میڈ گارمنٹس اور نِٹ ویئر انڈسٹری میں ایکسپورٹ گروتھ پروگرام  کے عنوان سے اس پروجیکٹ کو ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (EDF) مالی اعانت فراہم کر گا جبکہ پنجاب اور سندھ کی ریڈی میڈ گارمنٹس اور نٹ وئیر انڈسٹری کے ہنرمندوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کرنے کی ذمہ داری پی ایس ڈی ایف سر انجام دے گا۔

پی ایس ڈی ایف پہلے سال 2023 اور 2024  میں 6500 ہنرمندوں کو تربیت فراہم کرے گا جس میں سے 20 فیصد خواتین ہونگی، پی ایس ڈی ایف اس ضمن میں ہنرمندوں کو ایسی عملی تربیت فراہم کرے گا جس کی متعلقہ سیکٹر کو ضرورت ہو گی، کورس کی تکمیل کے 50 فیصد تربیت یافتہ افراد کو ان صنعتوں میں ملازمت کی پیشکش کی جائے گی جو ٹیکسٹائل برآمد کر رہی ہیں۔ بین الاقومی معیاری کی تربیت سے لیس ہنرمندوں کی پہلی کھیپ ستمبر2023 میں ملازمت کے لیے تیار ہو جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے