اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور کے تاریخی دروازوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کی منظوری

21 Aug 2023
21 Aug 2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے لاہور کے تاریخی دروازوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کے پروگرام کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا ساتواں اجلاس ہوا، صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، منصور قادر، عامر میر، چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں دوران ملازمت انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو خصوصی پیکیج دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے وفات پانے والے ملازمین کے اہل خانہ کو10 دن میں امدادی رقوم ادا کرنے کا حکم دیا، اجلاس میں فیصل آباد کے علاقے نشاط آباد اوورہیڈ برج سے گٹ والا روڈ کی تعمیر و مرمت اور کشادہ کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

دوران اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ لاہور اور فیصل آباد کی واٹر سینی ٹیشن ایجنسی میں بہتری کیلئے فرانسیسی ایجنسی فار ڈویلپمنٹ سے معاونت لی جائے گی جبکہ مری میں سڑکوں سے برف ہٹانے کیلئے جدید مشینری خریدنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں لاہور کے تاریخی دروازوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کے پروگرام کی بھی منظوری دی گئی جبکہ لاہور چڑیا گھر کی اپ گریڈیشن کیلئے فنڈزبھی منظور کیے گئے ہیں۔

اجلاس میں بابا فریدالدین گنج شکرؒ کے مزار کی تزئین وآرائش کیلئے فنڈز کے اجراء اور پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی، پرائم منسٹر نیشنل پروگرام کے تحت پنجاب میں زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کی بھی اصولی منظوری دے دی گئی۔

سٹینڈنگ کمیٹی برائے کابینہ نے "فلڈ پروٹیکشن سیکٹر پراجیکٹ تھری" کو سالانہ ترقیاتی پروگرا م 24-2023 میں شامل کرنے کی بھی منظوری دی جبکہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت چکوال اور دیگر مقامات پر سمال ڈیمز کیلئے فنڈز کے ازسرنو اجراء کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے