اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صدر علوی کے ٹوئٹ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے: فردوس عاشق اعوان

21 Aug 2023
21 Aug 2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صدر علوی کے گزشتہ روز کے ٹویٹ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی کے ٹویٹ نے پاکستان کے سپریم آفس کے وقار و تشخص کو بری طرح مجروح کیا، صدر کا عہدہ پاکستان کی سالمیت اور آٸین کے تحفظ کے ساتھ ساتھ وفاق کی مضبوطی اور مرکزیت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر علوی کے اس ٹویٹ سے دنیا بھر میں پاکستان کا انتہائی منفی پیغام گیا ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ انہوں نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بلز پر دستخط نہیں کیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے