اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پرویز الہٰی کیخلاف سرکاری ٹھیکوں میں کرپشن کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر آگئی

21 Aug 2023
21 Aug 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کیخلاف سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ گھپلوں اورکک بیکس کی نیب انکوائری رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

نیب رپورٹ کے مطابق چودھری پرویز الہٰی کرپشن میں ملوث پائے گئے، پرویز الہٰی نے بطور وزیر اعلیٰ خاص مقاصد کے لیے شریک ملزمان سے ملکر گجرات کے لیے 116 سکیمیں منظور کروائیں، پرویز الہٰی نے بطور وزیر اعلی اپنے عہدے کا ناجائز استعمال بھی کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی نے اثرو رسوخ استعمال کر کے سکیموں کے ٹھیکے من پسند کٹریکٹرز کو دیے، پرویز الہٰی نے من پسند کٹریکٹرز کو ٹھیکے دیکر اپنے فرنٹ مین کے ذریعے رشوت، کک بیکس لیے، پرویز الہٰی نے گجرات میں غیر ضروری طور پر درجنوں سکیمیں شروع کروائیں ۔

نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکیموں کے لیے ایڈوانس فنڈز جاری کرنا پرویز الہٰی کی بدنیتی تھی، پرویز الہٰی نے دوسری سکیموں کے فنڈز بھی گجرات کی سکیموں کے لیے مختص کئے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کا سربراہ ہونے کے ناطے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور کک بیکس لیے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے