(ویب ڈیسک)ماہرین نے کمر درد کی وجہ بننے والی عام طور کی جانیوالی غلطیوں سے متعلق تحقیق جاری کردی۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ کمر آگے کی جانب جھکا کر بیٹھنا ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ بڑھاتا ہے، بیٹھنے کا یہ انداز ریڑھ کی ہڈی کے مہروں پر دباؤ ڈالتا ہے جس کے باعث وقت گزرنے کے ساتھ کمر درد کا خطرہ بڑھتا ہے جبکہ زیادہ میٹھا کھانے سے جسم میں ورم بڑھتا ہے اور جسمانی مضبوطی کے لیے ضروری اجزا حاصل نہیں ہوتے،ہمارے جسم کو پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے جو سبزیوں، پھلوں، گوشت، مچھلی اور اناج وغیرہ میں موجود ہوتا ہے جس سے ہڈیوں کے ساتھ ساتھ کمر کے نرم ٹشوز بھی مضبوط ہوتے ہیں۔
ماہرین نے کہا ہے کہ اگر آپ کو اکثر کمردرد کا سامنا ہوتا ہے تو ڈاکٹر سے مشورہ کرکے نیند کی بہترین پوزیشن کے بارے میں جانیںوعام طور پر پہلو کے بل لیٹنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، اگر کمر کے بل لیٹنا چاہتے ہیں تو اپنے گھٹنوں اور کمر کے نیچے تکیے رکھیں۔کوشش کریں کہ ایسے میٹریس کا استعمال کریں جو نہ تو بہت زیادہ سخت ہو اور نہ بہت زیادہ نرم۔