اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قلعہ سیف اللہ اور دیگر علاقوں کو ترقی دیکر روزگار کی فراہمی، امن و امان یقینی بنائیں گے، انوارالحق کاکڑ

20 Aug 2023
20 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعظم نے کہا قلعہ سیف اللہ اور دیگر علاقوں کو ترقی دیکر روزگار کی فراہمی، امن و امان یقینی بنائیں گے۔

انوارالحق کاکڑ نے اپنے آبائی علاقے کان مہترزی ضلع قلعہ سیف میں منعقدہ ایک عوامی اجتماع سے ٹیلیفونک خطاب کیا، انہوں نے کہا جلد اپنے آبائی گاؤں کان مہترزئی کا دورہ کرکے شہریوں کو درپیش مسائل کا ذاتی طور پر جائزہ لوں گا اور ان کو حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

نگران وزیرِاعظم نے کہا علاقے کی تمام سیاسی قیادت، قبائلی عمائدین، علماء کرام، سول سوسائٹی اور وکلاء کی جانب سے نگران وزیراعظم نامزدگی پر مبارکباد کے لیے شکر گزار ہوں، نگران وزیرِ اعظم نے کہا پروگرام کے منتظمین کا بھی خصوصی طور پر مشکور ہوں۔

نگران وزیرِاعظم نے کہا کان مہترزئی، قلعہ سیف اللہ کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانے اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا قلعہ سیف اللہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں ترقی کے عمل کو تیز کرکے روزگار کی فراہمی اور امن وامان کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، قبائلی عمائدین، علماء کرام، صحافیوں، زمینداروں، وکلاء سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے