20 Aug 2023
(لاہورنیوز) جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کی تیاری کےلیے قومی ویمنز ٹیم کا ٹریننگ کیمپ شروع ہوگیا۔
پاکستان ویمنز ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا آغاز حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوا، جنوبی افریقہ سیریز کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ کے ساتھ ریزرو کھلاڑی بھی شریک ہوئے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا آغاز یکم ستمبر سے کراچی میں ہوگا، سیزیز کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائینگے،جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم 27 اگست کو کراچی پہنچے گی۔