اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنڈی بھٹیاں بس حادثہ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا نوٹس، واقعہ کی تحقیقات کا حکم

20 Aug 2023
20 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم مراد نے پنڈی بھٹیاں کے قریب ایم فور موٹروے پر ہونے والے بس حادثے کا نوٹس لے کر واقعہ کی شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں نگران صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے کہا کہ بس حادثے کے ذمہ داران کو مکمل تحقیقات کے بعد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، حادثے میں 18 قیمتی جانوں کے نقصان پر بہت افسوس ہوا، اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، زخمی ہونے والے 12 افراد کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں بس کمپنی مالکان کی جانب سے گاڑیوں کی فٹنس کا بلکل خیال نہیں رکھا جاتا ،ایسا لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے جس کے تحت کسی بھی ان فِٹ بس یا ویگن کو پنجاب و دیگر صوبوں کی حدود میں داخل ہوتے وقت روکا جائے۔

ابراہیم مراد نے مزید کہا کہ المیہ یہ ہے کہ پاکستان میں روزمرہ کی بنیاد پر گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے والے مکینک حضرات بھی زیادہ تر قابل نہیں ہوتے، لمبے رُوٹ پر سفر کرنے والی تمام گاڑیوں کی فٹنس 100 فیصد ہونی چاہیے۔

یاد رہے صبح 4 بجے کے قریب نجی کمپنی کی بس 33 سواریوں کے ہمراہ کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ شارٹ سرکٹ کے باعث بس میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے باعث بس ویگن سے جا ٹکرائی جس میں ڈیزل و پیٹرول لے جایا جا رہا تھا، حادثے میں 18 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے