اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت متاثرہ مسیحی خاندانوں کے ساتھ ہے اور رہے گی: محسن نقوی

20 Aug 2023
20 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت جڑانوالہ واقعہ کے مسیحی متاثرین کے ساتھ ہے اور ہے گی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی وزراء کے ہمراہ دانش سکول جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی خاندانوں کے لیے قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ نے متاثرہ مسیحی خاندانوں سے ملاقات کی، دلاسہ دیا اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، محسن نقوی نے مسیحی خاندانوں سے گفتگو کی اور ان کے مسائل سنے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ متاثرین کے نقصانات کا جلد ازالہ کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے متاثرہ خاندانوں کی جلد رجسٹریشن کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ چرچوں کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے، چرچوں کو جلد اصل حالت میں بحال کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نذر آتش گھروں کے مالکان کی 20 لاکھ روپے فی گھر مالی امداد کی جائے گی، پنجاب حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور ساتھ کھڑی رہے گی۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے متاثرہ خاندانوں کے بچوں کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا، وزیر اعلی نے مسیحی خاندانوں میں ضروری اشیاء تقسیم کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے