اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی نے الیکشن میں تاخیر کی سازش کی: سراج الحق

20 Aug 2023
20 Aug 2023

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پیپلزپارٹی کی حکومت نے الیکشن ملتوی یا مؤخر کرنے کی سازش کی۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے مدت پوری کرلی، آئین کے مطابق90 روز میں الیکشن کا انعقاد ہونا چاہئے، آرٹیکل 224 کی کچھ دفعات کا سہارا لیکر الیکشن کا اعلان نہیں کیا گیا، پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی نے الیکشن کو ملتوی یا موخر کرنے کی سازش کی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی اور فوری ا نتخابات کا اعلان کرے، نگران حکومت اچھل کود کی بجائے شفاف الیکشن کرائے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کے آئین کو 50 سال ہوگئے لیکن ایک دن کےلیے بھی آئین نافذ نہیں ہوا، اگر آئین نافذ ہو جائے تو چند خاندانوں کے بجائے قانون کی حکومت قائم ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا خیال تھا نگران حکومت میں عوام کو کچھ ریلیف ملے گا، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں مزید 78 فیصد اضافہ ہوا ، بجلی کی قیمت میں 72 فیصد اضافہ ہوا، یوٹیلٹی سٹورز پر چیزیں مہنگی کر دی گئیں، مسائل کا حل عوام کے پاس ہے جو ووٹ سے اہل قیادت کا انتخاب کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے