20 Aug 2023
(لاہورنیوز) پاکستان نے انڈر 13 ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
چین کے شہر دالینا میں جاری ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے انڈر۔13 کیٹگری کے فائنل میں پاکستان کے نعمان خان نے فتح حاصل کرلی ہے ۔ فائنل میں احمد خلیل کو 2-3 سے شکست کاسامنا کرنا پڑا۔
پاکستان نےایشین جونیئر چیمپئن شپ میں سونے، چاندی ، کانسی کا ایک ایک میڈل جیتا ہے ۔ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں چھ کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا تھا ۔
خیال رہے کہ اس قبل 2016 میں ملائشیا میں ہونے والی چیمپئن شپ میں پاکستان کے اسد اللہ نے گولڈ میڈل جیتا تھا ، جبکہ انڈر۔17 کیٹگری کے سیمی فائنل میں پاکستان کے عبداللہ نواز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔