اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا انڈس ہسپتال کاہنہ کی حالت زار پر اظہار برہمی

20 Aug 2023
20 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انڈس ہسپتال کاہنہ کی ابتر صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انڈس ہسپتال کاہنہ کا تفصیلی دورہ کیا، مختلف وارڈز میں اے سی کی بندش، صفائی کے ناقص انتظامات، بیڈ شیٹس پر خون کے دھبے، واش رومز کی ابتر حالت، پانی کی لیکیج ،ڈاکٹرز کی عدم موجودگی، عملے کے ناروا سلوک سے متعلق مریضوں کی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے موقع پر ہی سیکرٹری صحت کو فون کیا اور ہسپتال کی صورتحال پر ناراضگی کا اظہار کیا، عملہ وارڈز میں داخل مریضوں کے ریکارڈ کے بارے میں غلط بیانی کرتا رہا،مریضوں اور تیمارداروں نے ہسپتال عملے کے نا مناسب رویے اور چیک اپ میں بلاجواز تاخیر کے بارے شکایات کے انبار لگا دئیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب  نے ایمرجنسی، بچہ وارڈ، سرجیکل آرتھوپیڈک، لیب ، فارمیسی اور دیگر شعبوں کا معائنہ بھی  کیا، انہوں نے ہسپتال کی صورتحال دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا اور غلط بیانی پر عملے کی سرزنش کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے