اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

واسا نے سیوریج سسٹم کی تبدیلی کیلئے تین سالہ پلان دے دیا

20 Aug 2023
20 Aug 2023

(لاہور نیوز) واسا لاہور نے شہر کے سیوریج سسٹم کی تبدیلی کے لئے تین سالہ پلان دے دیا، واسا نے پنجاب حکومت سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 8 ارب 64 کروڑ 35 لاکھ روپے کے فنڈز کی ڈیمانڈ کر دی۔

صوبائی دارالحکومت میں اگست 2018 سے جنوری 2023 تک سیوریج اور واٹر سپلائی کا کوئی میگا پراجیکٹ مکمل نہ ہوا، بالآخر واسا کی جانب سے شہر لاہور میں سیوریج کا نیا انفراسٹرکچر بچھانے کا پلان  بنا لیا گیا۔

واسا انتظامیہ کی جانب سے شہر میں نیا سیوریج انفراسٹرکچر بچھانے کے لیے تین سالوں  کے دوران سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 8 ارب 64 کروڑ 35 لاکھ 14 ہزار روپے کے فنڈز کی ڈیمانڈ کی گئی ہے، سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے مالی سال 24-2023 میں پانچ ارب 26 کروڑ روپے کے فنڈز کی استدعا کی گئی۔

واسا نے پنجاب حکومت سے مالی سال 25-2024 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے ایک ارب 36 کروڑ روپے مانگے ہیں جبکہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں دو ارب دو کروڑ روپے کے فنڈزکی استدعا کی گئی ہے، واسا انتظامیہ نے شہر کی آٹھ مرکزی سیوریج لائنوں سمیت  سات دیگر سیوریج لائنز تبدیل کرنے کا پلان بنایا ہے۔

واسا نے سیوریج سسٹم میں تبدیلی کے لیے فنڈز کی استدعا پر مبنی سمری سٹینڈنگ کمیٹی برائے کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے