اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور میں ڈینگی کے وار، مزید 26 بیمار

20 Aug 2023
20 Aug 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی مچھر بے قابو ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید 26 کیسز سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق برسات کے موسم میں  ڈینگی مچھر کا ڈنک تیز ہوگیا، لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید  26 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سب سے زیادہ کیسز عزیز بھٹی ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن میں  رپورٹ ہوئے۔

رواں برس سب سے زیادہ ڈینگی مریض راوی، نشتر، عزیز بھٹی اور علامہ اقبال ٹاؤن سے  سامنے آئے ہیں، لاہور میں گزشتہ بیس روز کے دوران 91 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ڈینگی ٹیموں کیجانب سے رواں برس 69 ہزار 73 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا جبکہ ڈینگی لاروا کی موجودگی پر  948  افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے اور 20 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔

ادھر سی ای او ہیلتھ  ڈاکٹر فیصل ملک نے برسات کے موسم میں خصوصی طور پر احتیاط کرنے پر زور دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے