اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ڈاکٹروں نے مریض کے بازو پر ناک اگا کر، چہرے پر لگا دی

20 Aug 2023
20 Aug 2023

(ویب ڈیسک) فرانس میں چہرے کے سرطان سے ناک گنوا دینے والی خاتون کے چہرے پر ان ہی کے بدن پر افزائش کردہ ایک ناک اگا کر پیوند لگایا گیا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک غیرمعمولی تجربہ بھی ہے۔

واضح رہے کہ یہ تھری ڈی پرنٹڈ ناک ہے جس کا سانچہ تھری ڈی پرنٹر سے چھاپا گیا ہے۔ اسے مریضہ کےنچلے بازو (فورآرم) پر چپکایا گیا ہے۔ پھراس پرخون کی باریک نالیاں اور نسیجوں کو تجربہ گاہ میں بناکر لگایا گیا ہے۔ اگلے مرحلے میں اسے نچلے بازو سے چپکایا گیا ہے جہاں خون کا بھرپور بہاؤ موجود ہوتا ہے۔

ماہرین نے مسلسل دو ماہ تک ناک کو بازو سے جوڑکر اگایا اور جب وہ ایک خاص حد تک تشکیل پاگیا تو اسے چہرے پر منتقل کیا گیا۔ اس کےلیے احتیاط سے ناک کو بازو سے الگ کیا گیا اور چھ گھنٹے کے آپریشن سے خاتون کےشکستہ ناک پر چپکایا گیا جو ایک پیچیدہ عمل تھا۔ اس میں سب سے مشکل کام چہرے کی رگوں کو ناک سے جوڑنا تھا جو ناک کے اندر پہلے ہی تشکیل پاچکی تھیں۔

نومبر2022 کو یہ آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد اب اس کا اعلان کیا گیا ہے۔ ناک کے آپریشن کے بعد خاتون کو دس روز تک ہسپتال میں رکھا گیا اور تین ہفتے تک اینٹی بایوٹکس دی گئی تھیں۔ اب ٹولوس یونیورسٹی کینسر انسٹی ٹیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ خاتون بالکل تندرست ہیں اور ان کا ناک بہترین انداز میں کام کررہا ہے۔

خود خاتون نے بتایا کہ اگلی صبح بیدار ہوکر جب انہوں نے خود کو دیکھا تو بہت خوشی محسوس ہوئی۔ وہ اپنے متاثرہ چہرے کی وجہ سے دس برس سے باہر نہیں جا سکی تھیں اور ناک کی منتقلی کےبعد اب وہ اپنے شوہرکے ساتھ باہر گئی اور ریستوران میں کھانا بھی کھایا۔

واضح رہے کہ اس عمل کےنگراں ڈاکٹر ڈیوپرٹ بوریس اور بنجامن ویرل ہیں جنہوں نے کئی برس تک اس عمل پر تحقیق کی ہے۔ انہوں نے سیرہم نامی تھری ڈی پرنٹنگ کمپنی کے ساتھ ملکر ناک کی افزائش کی ہے۔ اس ناک کا سانچہ ہائیڈروکسی ایپاٹائٹ نامی معدن سے بنایا گیا ہے۔ تاہم جلد اور کرکری ہڈی (کارٹیلج) مریضہ سے لیے گئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے