اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا اکبر چوک فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

20 Aug 2023
20 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے زیر تکمیل اکبر چوک فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رات گئے زیر تکمیل اکبر چوک فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر لاہوراور دیگر حکام بھی موجود تھے، ڈی جی ایل ڈی اے نے پراجیکٹ پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا تھا کہ اکبر چوک فلائی اوورز کی تمام پائلیں اور پائل کیپس مکمل کر لی گئی ہیں، 13 ٹرانسمز اور 29 پیئرز مکمل ہیں، گرڈرز پر بھی دن رات کام ہو رہا ہے، فلائی اوورز کے 32 گرڈرز مکمل، 34 پر کام تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فلائی اوورز کے اطراف سڑکوں پر بھی کام جاری ہے، منصوبے سے منسلک 6 یوٹرنز مکمل کر لئے گئے، 4 یوٹرن پر کام ہو رہا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ نے اکبر چوک پراجیکٹ کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے اور یوٹرن کی ڈیزائننگ بہتر بنانے کی ہدایت کی، کالج روڈ تا اکبر چوک ماڈل سڑک بنانے اور ٹاؤن شپ جنت چوک پارک کی تعمیر و بحالی کا بھی حکم دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے