اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عاقب جاوید بابراعظم کی بلے بازی کے معترف،سابق کپتان نے تعریفوں کے پل باندھ دیے

19 Aug 2023
19 Aug 2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بابر اعظم ویرات کوہلی کے مقابلے میں زیادہ تسلسل سے رنز کرتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں  سابق کپتان عاقب جاوید کا کہنا تھا  کہ بڑے عرصے کے بعد ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی متوازن ٹیم بنی ہے قومی ٹیم کاکمبینیشن اچھا لگ رہا ہے، فاسٹ باولرز، سپنرز، ٹاپ آرڈر اور پھر مڈل آرڈر بھی سب اچھے ہیں اور فٹ بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر کا مسئلہ بھی دکھائی نہیں دے رہا جبکہ پہلے ہوتا تھاکہ دو تین کھلاڑی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرہو جائیں گے، اس ٹیم میں ایسا کوئی نہیں جو ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو اس لیے میں اب ہمیشہ یہ کہتا ہوں کہ اس مرتبہ پاکستان کے پاس ورلڈ کپ جیتنے کا بہت اچھا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب بھارت کی ایسی صورتحال ہے کہ ان کے کھلاڑیوں کے بارے میں بات کی جارہی ہے کہ کون کون ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو گا، میراماننا ہے کہ عمر اور فٹنس کے لحاظ سے پاکستان ٹیم بھارت سے بہت آگے ہے  اور پاکستان کے پاس اس مرتبہ بہتر آپشنز ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے