19 Aug 2023
(ویب ڈیسک) ملک میں کپاس کی مجموعی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 15اگست 2023 تک ملک بھر کی فیکٹریوں میں مجموعی طور پر روئی کی 21لاکھ 15ہزار گانٹھوں کے مساوی پھٹی پہنچی ہے جو کہ کاٹن ایئر 2022-23 کی کل پیداوار کا تقریباً 43 فیصد ہے جس سے توقع ہے۔
کاٹن ایئر 2023-24 کے دوران پاکستان میں کپاس کی مجموعی پیداوار ایک کروڑ 10 لاکھ گانٹھ سے زائد ہونے کے امکانات ہیں۔تاہم زیرتبصرہ مدت تک پنجاب کی فیکٹریوں میں 6لاکھ 37ہزار جبکہ سندھ کی فیکٹریوں میں 14لاکھ79ہزار گانٹھوں کے مساوی پھٹی کی ترسیل ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل ملوں کی جانب سے اب تک 18 لاکھ 60ہزار گانٹھوں کی خریداری کی ہے جبکہ ایک لاکھ 89ہزار گانٹھیں فیکٹریوں میں فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔