اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کے ٹو کی تاریخ میں پہلی بار ریسکیو آپریشن ، مقامی کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کر دی

19 Aug 2023
19 Aug 2023

(لاہورنیوز) کے ٹو کی تاریخ میں پہلی بار ریسکیو آپریشن میں مقامی کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کر دی، مقامی کوہ پیما ٹیم نے پاک فوج کے تعاون سے افغان کوہ پیما کی لاش کو ریسکیو کر لیا ۔

حسن سدپارہ ریسکیو ٹیم نے 7200 فٹ کی بلندی سے کوہ پیما کی لاش کو ریسکیو کر لیا ، یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ریسکیو آپریشن ہے۔ٹیم لیڈر عابد سدپارہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے تعاون کے بنا یہ مشکل کام ممکن نہیں تھا، ریسکیو آپریشن 6دنوں میں مکمل کر لیا گیا، آپریشن میں مقامی کوہ پیما صادق سدپارہ، علی موسیٰ، مراد علی شگری، عابدین شگری اور عارف سدپارہ شامل تھے ۔

مقامی کوہ پیماؤں نے بغیر آکسیجن کے 7200 کی بلندی کا مشکل سفر طے کیا، کوہ پیما ٹیم کی جانب سے مرحوم افغان کوہ پیما کی لاش کو پہلے بیس کیمپ لایا گیا، جہاں سے آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاش سی ایم ایچ منتقل کی گئی۔

عابد سدپارہ کا کہنا ہے کہ مرحوم افغانی کوہ پیما کی لاش ورثا کے حوالے کی جا چکی ہے، کامیابی پاک فوج اور مرحوم حسن سدپارہ کے نام کرتے ہیں۔افغان کوہ پیما جون 2022 میں کے ٹو میں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے 7200 کی بلندی پر جاں بحق ہوئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے