(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے جڑانوالہ میں ہونے والے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
حافظ طاہر اشرفی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا اسلام کسی مذہب کی توہین کی اجازت نہیں دیتا۔ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے۔ پاکستان میں اقلیتوں اور مسلمانوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ جڑانوالہ میں ہونے والے نقصانات کا تدارک کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا اب ملک میں دہشت اور وحشت نہیں چلے گی۔ جڑانوالہ میں حملہ مسیحیوں پر نہیں پاکستان پر ہوا ہے۔ ملک بھر کے بشپ اور علما ایک پیج پر ہیں۔ جڑانوالہ کی مسیحی بیٹیوں کو جہیز بنا کر دیں گے۔ ہم سب پاکستان کے شہری ہیں۔
مزید بڑھیں: اسلام اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے احترام کی تعلیم دیتا ہے، طاہر اشرفی
قبل ازیں حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا جن چھوٹی بچیوں کے گھر جلے انہوں نے کھیتوں میں رات گزاری، یہ جلاؤ گھیراؤ کرنے والے کون لوگ ہیں، یہ اسلام کی تعلیمات نہیں۔ معافی، شرمندگی یہ الفاظ چھوٹے لگ رہے ہیں، وزیراعظم، علما مشائخ کی طرف سے مسیحی قائدین سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں۔