اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محسن نقوی کا سیلاب سے متاثرہ بھکی ونڈ و تلوار پوسٹ کا دورہ

19 Aug 2023
19 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے سیلاب سے متاثرہ بھکی ونڈ و تلوار پوسٹ کا دورہ کیا۔

محسن نقوی کے ہمراہ ملک احمد خان و آر پی او شیخوپورہ رینج بھی تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی ، ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے سیلاب پر بریفنگ دی۔ وزیر اعلی پنجاب کو سیلاب متاثرین سے نہ ملنے دیا گیا۔ انتظامیہ نے ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے چند افراد سے ملاقات کروائی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے قصور کے سیلابی علاقے کا دورہ بھی کیا اور ریسکیو و ریلیف ورک کی بریفنگ لی۔ سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو آپریشن کی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ اسوقت دریائے ستلج قصور میں 69 ریسکیو بوٹ و آپریٹر 240 ریسکیور کیساتھ متعین ہیں۔ سیلابی علاقہ میں اہم مقامات پر ریسکیو بوٹ کیساتھ خصوصی پوسٹیں بنائی گئی ہیں۔ پتن پوسٹ، چندا سنگھ، تلوار پوسٹ، بھیکی ونڈ، باقر کے، بھیڈیاں عثمان والا، رتنے والا، منڈی عثمان والا، کوٹلی فتح محمد میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ دن قصور کے سیلابی علاقہ سے 5578 لوگوں کا انخلاء کیا گیا۔

نگران وزیراعلی نے پولیس کے جوانوں کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری کو بھی بلوا کر احسن اقدامات پر شاباش دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے