اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ڈی ویلیئرز کی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں پاکستان شامل نہیں

19 Aug 2023
19 Aug 2023

(ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ورلڈ کپ 2023 کے لیے اپنی 4 سیمی فائنلسٹ اور فائنل میں دو ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کی ہے جن میں حیران کن طور پر پاکستان شامل نہیں ہے۔

ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ رواں برس بھارت میں 5 اکتوبر سے کھیلا جائے گا، ایونٹ کا افتتاحی میچ 2019 ورلڈ کپ کی فائنلسٹ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہو گا۔

مسٹر تھری سکسٹی کے نام سے مشہور اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے یو ٹیوب چینل پر ورلڈ کپ میں ممکنہ طور پر سیمی فائنل کھیلنے والی 4 ٹیموں کی پیشگوئی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

سابق جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ میں نے اپنی فہرست میں تین غیر ایشیائی ٹیموں کو شامل کیا ہے جو رسکی ہے تاہم میں اس پر قائم رہوں گا، میرے خیال میں بھارت کی وکٹیں اچھی ہوں گی اور فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہنچ سکتی ہیں، ورلڈ کپ کے دوران میرا خیال ہے کہ ہمیں خراب وکٹیں دیکھنے کو نہیں ملیں گی۔

ڈی ویلیئرز کے مطابق بھارتی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا ایڈوانٹیج  حاصل ہوگا، اسی لیے یہ ٹیم ورلڈکپ بھی جیت سکتی ہے۔

دنیا کی مقبول کرکٹ ٹیم میں سے ایک پاکستانی ٹیم سے متعلق سابق جنوبی افریقی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کے کافی امکانات ہیں تاہم میں جنوبی افریقا کے ساتھ جاؤں گا کیونکہ ہماری ٹیم ناتجربہ کار مگر بہت اچھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے