اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

واسا نے نگران پنجاب حکومت کو ماسٹر پلان پر عمل درآمد کرنے کی استدعا کر دی

19 Aug 2023
19 Aug 2023

(لاہور نیوز) واسا نے نگران پنجاب حکومت کو ماسٹر پلان پر عمل درآمد کرنے کی استدعا کر دی۔ روڈ کا سیوریج انفراسٹرکچر اپ گریڈ کرنے کے لئے 11 ارب 92 کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لئے۔

ماسٹر پلان میں تین میگا پراجیکٹس کے لیے فنڈز کے اجراء کی استدعا کی گئی۔ گلبرگ کی ری کلاسی فیکشن ، فیروز پور روڈ اور کینال روڈ کے لیے نیا انفراسٹرکچر بچھانے کا پلان ہے۔ واسا نے گلبرگ میں نیا سیوریج سسٹم بچھانے کے لئے 4 ارب 76 کروڑ 84 لاکھ کا منصوبہ بنا لیا۔ سیوریج سسٹم 2050 تک کے لیے کار آمد ہو گا۔ واسا کا میگا پراجیکٹ ماسٹر پلان 2050 میں شامل کر لیا گیا۔

ابتدائی طور پر آئی ٹی ٹاور فیروز پور روڈ کے نزدیک دو سو کیوسک کا عارضی ڈسپوزل سٹیشن بنایا جائے گا۔ مستقل ڈسپوزل سٹیشن رنگ روڈ کے نزدیک واسا کی 237 کنال اراضی پر بنے گا۔ منصوبے کے تحت مین مارکیٹ، منی مارکیٹ، سنٹر پوائنٹ، غالب مارکیٹ ،فردوس مارکیٹ اور قذافی سٹیڈیم میں سیوریج بچھایا جائے گا۔ ڈسپوزل سٹیشن کی تعمیر کیلئے 41 کروڑ کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔ واسا کا منصوبہ ایل ڈی اے کی فنڈنگ سے مکمل کیا جائے گا۔

دوسری جانب کینال روڈ پر شاہ دی کھوئی سے ٹھوکر تک سیوریج سسٹم کیلئے ایک ارب 86 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے