اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ذکاء اشرف کولمبو پہنچ گئے ، کرکٹرز سے ملاقات متوقع

19 Aug 2023
19 Aug 2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی ذکاء اشرف کولمبو پہنچ گئے، ان کی سری لنکا میں قومی کرکٹرز سے ملاقات متوقع ہے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کولمبو روانہ ہو گئے، انہیں اس کی دعوت صدر سری لنکا کرکٹ موہن ڈی سلوا نے دی ہے، پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست کو ملتان میں ہو گا، 31 تاریخ کو سری لنکا میں میچز شروع ہونگے، ذکاء اشرف انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ اہم میٹنگز بھی کریں گے۔

پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کی کوشش ہے کہ تمام ٹیسٹ ممالک سے خوشگوار تعلقات استوار کریں، اس سلسلے میں وہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

سری لنکا کرکٹ نے انہیں اتوار کو لنکا پریمیئر لیگ کا فائنل دیکھنے کیلیے مدعو کیا ہے، ساتھ ایشیا کپ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی، ان دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم بھی سری لنکا میں ہی موجود ہے جہاں افغانستان سے سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 22 اگست کو ہمبنٹوٹا میں ہوگا۔

ذکاء اشرف کی ممکنہ طور پر قومی کرکٹرز سے بھی ملاقات ہوگی، وہ سنٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیں گے۔

اطلاعات کے مطابق پلیئرز معاوضوں میں دگنا اضافہ ہونے پر مطمئن ہیں، البتہ بعض امور پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے،امید ہے جلد معاہدوں کا اعلان کر دیا جائے گا، پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کرکٹرز سے کنٹریکٹ پر مذاکرات کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے