اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جڑانوالہ واقعہ، مرکزی ملزمان کی بیرون ملک جانے کی تیاری مکمل تھی: آئی جی پنجاب

19 Aug 2023
19 Aug 2023

(ویب ڈیسک) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انکشاف کیا ہے کہ جڑانوالہ واقعہ کے مرکزی ملزمان کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں مکمل تھیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں آئی جی پنجاب عثمان انور نے انکشاف کیا ہے کہ جڑانوالہ واقعہ کے مرکزی ملزمان کے شناختی کارڈ نمبر اور بیرون ملک روانگی کی تیاریاں سوچے سمجھے منصوبے کی جانب اشارہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ کے بعد ہمسایہ ملک میں خواتین سے زیادتی کے واقعات سے توجہ ہٹا کر رخ پاکستان کی طرف موڑا گیا تاہم براہ راست بیرونی ہاتھ ملوث ہونے پر ابھی کچھ  کہہ نہیں سکتے البتہ اس حوالے سے تفتیش جاری ہے اور جے آئی ٹی بیرونی ہاتھ ملوث ہونے پر بھی تفتیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ فسادات ایک شہر سے دوسرے شہر میں پھیل چکے تھے جبکہ شرپسند عناصر ملتان میں پادری کو قتل کرنے کی سازش بھی تیار کرچکے تھے جو بروقت اقدامات سے ناکام ہوئی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ مرکزی ملزمان کے علاوہ گرجا گھروں کوجلانے والے  130 سے زائد ملزمان بھی پکڑے گئے ہیں جنہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی جبکہ ویڈیوز اور نادرا کی مدد سے 170 افراد کی شناخت بھی ہوچکی ہے۔

عثمان انور نے کہا کہ تنقید ہورہی ہے کہ پولیس موقع پر کھڑی تھی اور کچھ نہیں کرسکی، پانچ سے چھ ہزار افراد کا مجمع تھا، اگر مزاحمت کرتے تو جانی نقصان کا خدشہ تھا، اس سے نہ صرف حالات بہت زیادہ خراب ہوتے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بھی بہت زیادہ متاثر ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے شرپسندی شروع کروائی انہیں کٹہرے میں لاکر سزا دینی ہے، کوئی سیاسی جماعت یا گروہ واقعہ کو پاکستان کے خلاف استعمال کرے تو اس کا ظرف ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے