18 Aug 2023
(ویب ڈیسک)ماہرین نے بچوں کی یادداشت میں مزید بہتری لانیوالی غذاوں سے متعلق تحقیق جاری کردی۔
تحقیق کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیو بیری اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتی ہے جو فلیونائیڈز کی زیادہ مقدار رکھنے کی وجہ سے یاد داشت جیسی ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے جانی جاتی ہے جبکہ اومیگا-3 فی ٹی ایسڈ سے بھرپور سامن مچھلی دماغی صحت کو بہتر کرتی ہے اور یاد داشت کو بڑھاتی ہے۔
اسی طرح یاد داشت کے لیے اہم جز کولائن کے حامل انڈے بچوں کی غذا میں ایک بہترین اضافہ ہوسکتے ہیں۔ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے نامی اومیگا-3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور اخروٹ دماغی کارکردگی اور یادداشت کو بہتر کرنے میں مدد گار ہوتے ہیں جبکہ ہلدی میں موجود ایک فعال جز کرکیومن کا تعلق یاد داشت میں بہتری اور دماغی صلاحیتوں سے ہوتا ہے۔