اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نوجوان پارٹی کا مستقبل اور ن لیگ کی اصل طاقت ہیں، مریم نواز

18 Aug 2023
18 Aug 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا نوجوان پارٹی کا مستقبل اور ن لیگ کی اصل طاقت، ہر شعبے میں ترقی ان کا حق ہے۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے پنجاب کے صوبائی حلقوں کے یوتھ کوآرڈینیٹرز سے ملاقات کی، مریم نواز نے یوتھ کوآرڈینیٹرز میں نوٹیفکیشن بھی تقسیم کیے، انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی اصل طاقت نوجوان ہیں، پارٹی کا مستقبل نوجوان ہیں اور زندگی کے ہر شعبے میں ترقی ان کا حق ہے۔

مریم نواز نے کہا اب دور نوجوانوں کا ہے، پارٹی ہر سطح پر یوتھ اور اسکے نمائندوں کو آگے بڑھنے کا موقع دے گی، آپ نے پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہے، مسلم لیگ ن نے ہر دور میں لیپ ٹاپ، انڈومنٹ فنڈز، یوتھ لون پروگرام اور کھیلوں کے میدانوں میں نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے۔

چیف آرگنائزر نے مزید کہا مسلم لیگ ن کے شیروں نے ہر موقع پر فرنٹ لائن پر اپنا رول ادا کیا، میاں نواز شریف نے جب بھی نوجوانوں کو کال دی انہوں نے اپنے قائد کی کال پر لبیک کہا، نوجوان تیاری کر لیں میاں نواز شریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے۔

مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا فتنہ پارٹی نے نوجوانوں کے ذہنوں میں صرف نفرت اور انتشار پیدا کیا، اس کا عملی مظاہرہ قوم 2014ء کے دھرنے اور 9 مئی کے واقعات کی صورت میں دیکھ چکی۔

مریم نواز نے کہا فتنہ فساد گروپ نے پاکستان میں صرف اور صرف ڈنڈے اور گالی کی سیاست کو فروغ دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے