18 Aug 2023
(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔
گوہر اعجاز کو کامرس ڈویژن اور صنعت کے اہم کاموں اور ذمے داریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر گوہر اعجاز نے کہا کہ ملک کے تجارتی اور صنعتی منظر نامے کو نئی جہت دینے کا عزم لے کر آیا ہوں، تجارتی شعبہ جات میں پیچیدگیوں کو چیلنج سمجھ کر حل کرنا چاہتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پوزیشن کو خدمت خلق سمجھ کر قبول کیا ہے، ارادہ ہے اس مختصر عرصے میں ریاستی کاروباری اداروں کو منافع بخش بنایا جائے۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ سپیشل اکنامک زون میں گارمنٹس کے لئے فلیگ شپ پراجیکٹ لانچ کئے جائیں گے۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے ریاستی کاروباری اداروں کو ملنے والی سبسڈی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔