(لاہور نیوز) عوامی سواری موٹر سائیکل بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی۔ اپریل 2022 سے اگست2023 تک مختلف کمپنیوں کی موٹر سائیکلوں کی قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد تک بڑھی ہیں۔
ہنڈا 70 سی سی موٹر سائیکل کے دام 58 ہزار روپے بڑھے ۔ قیمت 99 ہزار900 روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 57 ہزار900 روپے ہو گئی۔ ہنڈا 100 سی سی کا ریٹ 72 ہزار روپے بڑھا، قیمت 1 لاکھ 36 ہزار 900 روپے سے 2 لاکھ 8900 روپے تک جا پہنچی۔ 125 سی سی کی قیمت 1 لاکھ 59 ہزار500 روپے تھی ۔ 75 ہزار 400 روپے مہنگی ہو کر 2 لاکھ 34 ہزار900 روپے کی ہو گئی ۔ ہنڈا 150 سی سی موٹر سائیکل 2 لاکھ 2 ہزار روپے مہنگی ہوئی ۔ قیمت 2 لاکھ 91 ہزار900 روپے سے بڑھتی ہوئی 4 لاکھ 93 ہزار 900 روپے تک جا پہنچی۔
سوزوکی 110 سی سی موٹر سائیکل 2 لاکھ7 ہزار روپے کی تھی، 1لاکھ29 ہزار روپے اضافے سے 3 لاکھ 35 ہزار کی ہو گئی۔ جی آر 150 سی سی 3 لاکھ 30 ہزار روپے کی فروخت ہو رہی تھی۔ 1 لاکھ 91 ہزار روپے بڑھ کر قیمت 5 لاکھ 21 ہزار روپے ہو گئی۔
ادھر یاماہا وائی بی آر 125 سی سی 2 لاکھ 11 ہزار روپے میں دستیاب تھی ۔ 1 لاکھ 25 ہزار روپے مہنگی ہو کر 3 لاکھ 36 ہزار کی ہو گئی۔ وائی بی آر 125 جی 2 لاکھ 32 ہزار روپے کی تھی، 1 لاکھ 62 ہزار 500 روپے مہنگی ہوئی اور قیمت 3 لاکھ94 ہزار 500 روپے تک جا پہنچی۔
موٹر سائیکل مینوفیکچرز کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافہ اور خام مال کی عدم دستیابی ریٹس بڑھنے کی بڑی وجوہات ہیں۔