اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چینی کی قیمت آؤٹ آف کنٹرول، فی کلو160 روپے پر پہنچ گئی

18 Aug 2023
18 Aug 2023

(لاہور نیوز) شہر میں چینی کی قیمت کنٹرول نہ ہو سکی، پرچون مارکیٹ میں فی کلو چینی 160 روپے میں بکنے لگی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں چینی من مانی قیمت پر فروخت کی جارہی ہے، مارکیٹ میں 100 کلو چینی کی بوری 15 ہزار سے 15 ہزار 200 روپے میں بیچی جارہی ہے، شوگر ملز ریٹ 14 ہزار 200 سے 14 ہزار 400 روپے فی 100 کلو ہے۔

چند ماہ قبل وفاقی حکومت نے چینی کے نرخ 98 روپے 82 پیسے فی کلو مقرر کئے تھے مگر چینی کی قیمت کا معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے سرکاری ریٹ پر عمل نہیں ہو رہا، پنجاب کین کمشنر نے بھی چینی ریٹ کے لئے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو مذاکرات کے لئے بلایا تھا شوگر ملز نے عدالتی معاملہ طے ہونے تک مذاکرات سے معذرت کر لی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گنے کی امدادی قیمت میں اضافے کے جواز پر نئے کرشنگ سیزن سے چینی مہنگی کی گئی ہے، گزشتہ برس کے مقابلے چینی 60 روپے فی کلو مہنگی ہو چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے