اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وفاقی کابینہ ارکان کے قلمدانوں کا فیصلہ، 6 معاونین خصوصی بھی مقرر

17 Aug 2023
17 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وفاقی کابینہ ارکان کے قلم دانوں کا فیصلہ کر لیا گیا، 6 معاونین خصوصی بھی مقرر کر دیئے گئے۔

تفصیلات کےمطابق جلیل عباس جیلانی وزیر خارجہ، مرتضی سولنگی وزیر اطلاعات ہوں گے، سرفراز بگٹی کے پاس داخلہ، سمندر پار پاکستانی اور انسداد منشیات کی وزارتیں ہوں گی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر دفاع اور دفاعی پیداوار کے وزیر ہوں گے۔

احمد عرفان اسلم قانون و انصاف، قدرتی وسائل موسمیاتی تبدیلی اور آبی وسائل، محمد علی توانائی، پاور اور پٹرولیم کے وزیر ہوں گے، شمشاد اختر کے پاس خزانہ، محصولات، اقتصادی امور، شماریات اور نجکاری کے قلمدان ہوں گے۔

گوہر اعجاز تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت اور پیداوار کے وفاقی وزیر ہوں گے، ڈاکٹر عمر سیف کے پاس انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے قلمدان ہوں گے، سمیع سعید منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیر ہوں گے، جمال شاہ کے پاس قومی ورثہ اور ثقافت کا قلمدان ہو گا۔

مدد علی سندھی وفاقی وزیر تعلیم، قومی ہم آہنگی اور امور نوجوانان ہوں گے، ڈاکٹر ندیم جان قومی صحت کے وفاقی وزیر ہوں گے، خلیل جارج انسانی حقوق اور وومن ایمپاورمنٹ کے وفاقی وزیر ہوں گے۔انیق احمد کے پاس مذہبی امور، بین المذاہب ہم آہنگی کے قلمدان ہوں گے، شاہد اشرف تارڑ وفاقی وزیر مواصلات، ریلوے، پوسٹل سروسز بندرگاہیں اور بحری امور کے وزیر ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایئر مارشل ریٹائرڈ فرحت حسین مشیر برائے ہوا بازی ہوں گے، احد چیمہ وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ہوں گے، وقار مسعود خان کو مشیر برائے خزانہ مقرر کر دیا گیا، ایئر مارشل ریٹائرڈ فرحت حسین اور احد چیمہ کا عہدہ وفاقی وزیر جبکہ وقار مسعود کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا۔

نگران وفاقی کابینہ میں 6 معاونین خصوصی بھی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق مشال حسین ملک معاون خصوصی برائے انسانی حقوق اور وومن ایمپاورمنٹ ہوں گی، جواد سہراب ملک معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ہوں گے۔

وائس ایڈمرل ریٹائرڈ افتخار راؤ بحری امور کے معاون خصوصی ہوں گے، وصی شاہ معاون خصوصی برائے سیاحت ہوں گے، ڈاکٹر جہانزیب خان معاون خصوصی برائے ایس آئی ایف سی ہونگے، سیدہ عارفہ زہرا معاون خصوصی برائے تعلیم اور قومی ہم آہنگی ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے