اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چینی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، ایک ہفتے میں 25 روپے فی کلو مہنگی

17 Aug 2023
17 Aug 2023

(لاہور نیوز) چینی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، ایک ہفتے کے دوران 25 روپے سے زائد فی کلو مہنگی ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملوں کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 25 روپے کلو تک اضافہ کیا جا چکا، جس کی وجہ سے ہول سیل میں چینی 150 روپے کلو کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ ریٹیل پر 160 روپے کلو سے بھی تجاوز کر جانے کا خدشہ ہے۔

ہول سیلرز نے بتایا ہے کہ ملوں کی جانب سے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، چینی کے دام مصنوعی طور پر بڑھائے جا رہے ہیں، وافر مقدار میں چینی کا ذخیرہ ہونے کے باوجود قیمتوں میں متواتر اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت منافع خوروں کے آگے بے بس ہے۔

دوسری جانب آئے روز بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے تنگ غریب عوام کیلئے کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہونے سے جینا محال ہو گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے